نفی اثبات شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھیں

اِلٰھی اَنت مَقصودِی وَرِضَاکَ مَطلوبِی اَعطِنی محبتہ ذَاتِکَ وَمعرِفَتہَ صِفَاتِکَ

جب نفی اثبات کی مشق کرنے لگیں تو چاہیے کہ اپنی زبان کو تالو کے ساتھہ پیوست کرلیں- دونوں لب آپس میں ملالیں اوپر اور نیچے کے دانت بھی جوڑلیںاور سانس بند کرلیں اور لاَ کا کلمہ ناف سے شروع کرکے قالبی تک تصور کے ساتھہ کھینچیں اور اِلہَ کا کلمہ پورے خیال کے ساتھہ دائیں کندھے پر لے جائیں یہاں سے اِلااللہ کی ضرب  پورے خیال کے ساتھہ قلب پر لگائیں- یہاں تک کہ ذکر کی حرارت تمام لطائف میں ظاہر ہو-
جب سانس میں دقت محسوس ہوتو طاق پر سانس کو خارج کریں اور مُحَمدً رَسُول اللہ کا خیال کریں-

اسی طرح نفی اثبات کا ذکر کرتے رہیں جب کلمہ لاَ کہیں ان چار معنوں میں سے کسی ایک نفی کا خیال دل میں پختہ رکھیں-
١- لا معبود الا اللہ           ٢- لامقصود الا اللہ
٣- لاموجود الا اللہ            ٤- لامطلوب الا اللہ